19 hours ago
بلیک میل کرنے پر 13 سالہ لڑکی نے زندگی کا خاتمہ کرلیا
پولیس حکام نے بتایا کہ لاش پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کے لیے تعلقہ اسپتال ٹنڈو آدم منتقل کر دی گئی ہے۔
Webdesk
|
3 Dec 2024
سانگھڑ: سانگھڑ میں 13 سال کی لڑکی نے گلے میں پھندہ ڈال کر مبینہ خودکشی کر لی۔
مقتولہ کی والدہ کے مطابق محلے کے لڑکے نے بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔مقتولہ کی والدہ نے کہا کہ ملزم کی جانب سے اس کی بیٹی نے بلیک میل ہونے پر دل برداشتہ ہو کر خودکشی کی ہے۔
دوسری جانب پولیس حکام نے بتایا کہ لاش پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کے لیے تعلقہ اسپتال ٹنڈو آدم منتقل کر دی گئی ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ورثا کی جانب سے نامزد کردہ ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
Comments
0 comment