4 hours ago
باپ بیٹوں سمیت 5 افراد دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے
صوابی میں دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 5 افراد ڈوب گئے جن میں باپ اور اس کے 2 بیٹے بھی شامل ہیں۔
Webdesk
|
15 Aug 2026
صوابی : صوابی میں دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 5 افراد ڈوب گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق صوابی میں دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 5 افراد ڈوب گئے جن میں باپ اور اس کے 2 بیٹے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری موقع پرپہنچ گئیں اور ڈوبنے والوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔
اسی حوالے سے ریسکیو 1122 کے ترجمان لقمان خان کا مزید بتانا تھا کہ ایک نوجوان نہاتے ہوئے دریائے سندھ میں ڈوبنے لگا تو اس کے والد نے اسے بچانے کی کوشش کی تاہم وہ بھی دریا میں ڈوب گیا۔
اس کے بعد دوسرے بیٹے نے اپنے والد اور بھائی کو بچانے کی کوشش کی لیکن وہ بھی ڈوب گئے۔
Comments
0 comment