ابراہیم کی لاش ہم نے نکالی، کے ایم سی کا دعویٰ

ابراہیم کی لاش ہم نے نکالی، کے ایم سی کا دعویٰ

لاش کچرا چننے والے بچے نے نکالی
ابراہیم کی لاش ہم نے نکالی، کے ایم سی کا دعویٰ

ویب ڈیسک

|

2 Dec 2025

کراچی میں تین سالہ ابراہیم کے کھلے مین ہول میں گرنے اور بعدازاں اس کی لاش ملنے کے واقعے نے انتظامیہ کے دعوؤں اور مقامی شہریوں کے بیانات میں واضح تضاد پیدا کر دیا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ابراہیم کی لاش ایک رضاکار لڑکے نے مین ہول سے تقریباً ایک کلومیٹر دور سے تلاش کی، جس کے بعد علاقہ مکین بڑی تعداد میں جائے وقوعہ پر جمع ہوگئے۔ 

گزشتہ روز ڈی ایس پی طلحہ کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی جس میں انہوں نے مذکورہ رضاکار کو اس کی کوششوں پر سراہا۔

تاہم دوسری جانب KMC کے ترجمان دانیال سیال نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک ویڈیو بیان جاری کیا۔

اپنے بیان میں دانیال سیال نے کہا کہ ریسکیو 1122 اور بلدیاتی اداروں کی ٹیمیں بروقت موقع پر پہنچ گئی تھیں اور باقاعدہ سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا تھا۔ کچھ شرپسند عناصر کی وجہ سے آپریشن میں وقتی رکاوٹ ضرور آئی، مگر ٹیموں نے مسلسل کام کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ غلط تاثر دیا جا رہا ہے کہ لاش کچرا چننے والے نے نکالی۔ یہ دعویٰ بے بنیاد ہے۔ ابراہیم کی لاش ریسکیو 1122 اور میونسپل اداروں نے اپنی کوششوں سے برآمد کی ہے، اور ہمارے پاس اس کے ثبوت موجود ہیں۔

دوسری طرف مقامی رہائشیوں نے انتظامیہ کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جائے حادثہ پر نہ تو کوئی سرکاری افسر موجود تھا، نہ ہی کھدائی کے لیے بھاری مشینری فراہم کی گئی، جو مشینری ابتدائی وقت میں موجود تھی وہ بھی کچھ دیر بعد واپس چلی گئی۔

اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مشینری کا انتظام کر کے تلاش کا عمل شروع کیا۔

واقعے کے بعد شہری حلقوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ کھلے مین ہولز کا فوری تدارک کیا جائے تاکہ اس قسم کے سانحات دوبارہ جنم نہ لیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!