بریکنگ نیوز، بلوچستان میں لڑکی اور لڑکے کے قتل کیخلاف سینیٹ میں قرارداد منظور، جے یو آئی کی مخالفت

بریکنگ نیوز، بلوچستان میں لڑکی اور لڑکے کے قتل کیخلاف سینیٹ میں قرارداد منظور، جے یو آئی کی مخالفت

قرارداد سینیٹر شیری رحمان نے پیش کی
بریکنگ نیوز، بلوچستان میں لڑکی اور لڑکے کے قتل کیخلاف سینیٹ میں قرارداد منظور، جے یو آئی کی مخالفت

ویب ڈیسک

|

24 Jul 2025

سینیٹ کے اجلاس میں سانحہ ڈیگاری میں جرگے کے حکم پر لڑکے اور لڑکی کو سرعام قتل کرنے کے خلاف قرارداد پیش ہوئی جس کی تمام جماعتوں نے حمایت کی۔

یہ قرارداد سینیٹر شیری رحمان کی جانب سے پیش کی گئی جس کی جمعیت علما اسلام نے مخالفت کی اور اس کے حق میں کوئی ووٹ نہیں دیا۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سانحے میں ملوث افراد کی خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلیے اقدامات کیے جائیں۔

قرارداد کے متن میں لکھا گیا کہ ایوان بلوچستان میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والے جوڑے کی مذمت کرتے ہے، جرگہ میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!