نادیہ خان نے بہروز سبزواری کو خواتین کے لباس پر تبصرہ کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا

نادیہ خان نے بہروز سبزواری کو خواتین کے لباس پر تبصرہ کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا

نادیہ خان نے بہروز سبزواری کے ماضی میں دیے گئے بیان پر تبصرہ کیا۔
نادیہ خان نے بہروز سبزواری کو خواتین کے لباس پر تبصرہ کرنے پر آڑے ہاتھوں لے لیا

Webdesk

|

3 Feb 2026

لاہور: پاکستان کی نامور میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے سینئر اداکار بہروز سبزواری کو خواتین کے لباس پر تبصرہ کرنے پر طنز کا نشانہ بنایا ہے۔

حال ہی میں ایک نجی شو میں گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خان نے بہروز سبزواری کے ماضی میں دیے گئے بیان پر تبصرہ کیا۔

شو میں موجود عتیقہ اوڈھو ایک ڈرامے میں اداکارہ صبا قمر کے کردار اور ان کے لباس کو سراہتے ہوئے نادیہ کے لباس کی تعریف کی اور ساتھ ہی کہا کہ لباس تھوڑا زیادہ چست ہونا چاہیے۔

عتیقہ کی بات پر نادیہ نے کہا 'نہیں وہ تنگ لباس بہروز سبزواری کو نہیں پسند، اس لیے خیال کرنا پڑتا ہے، وہ سخت منع کرتے ہیں کہ چست کپڑے نہیں ہونے چاہئیں، اس لیے میں نے خیال کیا تاکہ کوئی ناراض نہ ہو۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو میں بہروز سبزواری نے کہا تھا کہ خواتین جو تنگ کپڑے پہنتی ہیں، وہ نہایت ناگوار لگتا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ظاہر ہے ہر کسی کے پاس گاڑیاں نہیں ہوتیں، موٹرسائیکلوں پر کچھ عورتیں ایسا لباس پہن کر بیٹھی ہوتی ہیں جو مناسب نہیں، یہ سب گھر کی ٹریننگ کا نتیجہ ہوتا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!