کراچی: صدر ہاشو سینٹر اور الیکٹرک مارکیٹ سیل کر دی گئی

کراچی: صدر ہاشو سینٹر اور الیکٹرک مارکیٹ سیل کر دی گئی

فائر سیفٹی کی خلاف ورزی پر صدر کی دو مارکیٹیں سیل کردی گئیں
کراچی: صدر ہاشو سینٹر اور الیکٹرک مارکیٹ سیل کر دی گئی

Webdesk

|

3 Feb 2026

کراچی: صدر ہاشو سینٹر اور الیکٹرک مارکیٹ سیل کر دی گئی، دونوں مارکیٹوں میں دو سو سے زائد دکانیں موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فائر سیفٹی کی خلاف ورزی پر صدر کی دو مارکیٹیں سیل کردی گئیں، جن میں صدر ہاشو سینٹر اور الیکٹرک مارکیٹ شامل ہیں، دونوں مارکیٹوں میں دو سو سے زائد دکانیں موجود ہیں۔

اس کے علاوہ صدر موبائل مارکیٹ کی مشہور بریانی کی دکان بھی بند کر دی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر کی سربراہی میں پولیس نے کارروائی کی گئی ، دکانیں سیل کرنے سے قبل پولیس کی جانب سے باقاعدہ اعلان کیا گیا کہ دکانوں کے اندر موجود افراد باہر آ جائیں۔

اسسٹنٹ کمشنر رانا صفیان کے مطابق دکانداروں کو سات روز قبل نوٹس جاری کیے گئے تھے، تاہم مارکیٹ میں حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے۔

انہوںنے کہا کہ فلور پر گیس سلنڈر، تھنر اور دیگر خطرناک سامان موجود تھا، جو کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔

ڈی ایس پی پریڈی لیاقت حیات نے بتایا کہ نوٹس دیے جانے کے سات دن بعد بھی صورتحال جوں کی توں رہی، جس پر کارروائی ناگزیر ہو گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ صدر موبائل مارکیٹ میں واقع نصیب بریانی سینٹر میں تین ہیوی گیس سلنڈر موجود تھے، ہر سلنڈر میں تقریبا چالیس کلو گیس تھی۔

دکان سیل کیے جانے کے دوران خریدار بریانی کی پلیٹیں ہاتھوں میں لیے باہر نکل آئے، جبکہ حکام نے بریانی کی دیگ دکان سے نکالنے کی اجازت دے دی۔

اس حوالے سے ڈی سی ساتھ نے کہا کہ مارکیٹوں میں آگ بجھانے سمیت فائر سیفٹی سمیت دیگر انتظامات بھی نہیں تھے، انتظامات مکمل ہونے تک مارکیٹیں سیل رہیں گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!