بیوی کے ناراض ہونے پر داماد نے سسر پر فائرنگ کردی

بیوی کے ناراض ہونے پر داماد نے سسر پر فائرنگ کردی

واقعہ کراچی میں پیش آیا ، ملزم فرار ہوگیا
بیوی کے ناراض ہونے پر داماد نے سسر پر فائرنگ کردی

ویب ڈیسک

|

6 Oct 2025

کراچی: گلشن معمار میں داماد نے سسر کو فائرنگ کرکےزخمی کردیا اور فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گلشن معما ر کے علاقے افغان کیمپ کے قریب فائرنگ سے 58سالہ سراج الدین ولد حاجی حیدر زخمی ہوگیاجسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کو ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مضروب کو گولی اسکے داما د نعمت نے  ماری اورفرار ہوگیا۔

ملزم کی اہلیہ جھگڑا کرکے اپنے باپ کے گھر آئی ہوئی تھی جیسے لینے کے لئے ملزم نعمت آیا تھا جہاں سسر اور داماد کے درمیان جھگڑا ہوگیا ملزم نعمت سسر کو گولی مار کر فرار ہوگیا جسے پولیس تالاش کررہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!