بیوی کی نازیبا تصاویر شیئر کرنے پر کراچی کے شہری کو 14 سال قید

بیوی کی نازیبا تصاویر شیئر کرنے پر کراچی کے شہری کو 14 سال قید

عدالت نے سزا سنادی
بیوی کی نازیبا تصاویر شیئر کرنے پر کراچی کے شہری کو 14 سال قید

ویب ڈیسک

|

3 Sep 2024

کراچی کی ایک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے منگل کو ایک شخص کو اپنی بیوی کی نامناسب تصاویر آن لائن شیئر کرنے پر 14 سال قید کی سزا سنادی۔

 جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ کراچی نے ملزم پر 90 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا جس کی شناخت فیضان کے نام سے ہوئی ہے۔

 استغاثہ کے مطابق فیضان نے اپنی بیوی کی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے بھائی کو بھیجیں اور انہیں بلیک میل کرنے کے لیے استعمال کیا۔

 ملزم کے وکیل نے دعویٰ کیا کہ ملزم کے موبائل فون کا غلط استعمال کیا گیا تاہم عدالت نے دلیل مسترد کردی۔

 عدالت نے کہا کہ فیضان اپنے دفاع میں کوئی گواہ یا ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے اور اس کے اقدامات سے متاثرہ اور اس کے خاندان کی عزت کو داغدار کیا گیا۔ 

 فیضان کو الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے ایکٹ (پیکا) کے تحت سزا سنائی گئی تھی، جسے 2016 میں ہراساں کرنے اور نفرت انگیز تقاریر کے خلاف ڈھال کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!