چوری کے الزام پر بااثر افراد کا تشدد، تین سالہ بچی جاں بحق

چوری کے الزام پر بااثر افراد کا تشدد، تین سالہ بچی جاں بحق

ملزمان نے رضوان نامی شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا، بچی چوٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی
چوری کے الزام پر بااثر افراد کا تشدد، تین سالہ بچی جاں بحق

ویب ڈیسک

|

22 Jun 2024

گوجرانوالہ میں بااثر افراد نے چوری کے الزام محنت کش اور اُس کی تین سالہ بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کمسن بچی جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کی حدود میں بااثر افراد نے محنت کش رضوان اور کمسن بچی لائبہ پر چوری کا الزام لگا کر اُنہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

بااثر افراد کے تشدد کے دوران تین سالہ بچی لائبہ کے منہ پر چوٹ لگی جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق تشدد کرنے والے ملزمان کی شناخت یاسر، افتخار، ذوالفقار کے نام سے ہوئی۔ 

ملزمان نے بچی کو اُس وقت تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے والد رضوان کے ساتھ جوس خریدنے جارہی تھی، اس دوران تینوں افراد نے رضوان کو تشدد کا نشانہ بنایا تو بچی کے منہ پر ایک تھپڑ لگا اور وہ زمین پر گری۔

بچی زمین پر گرتے ہی دم توڑ گئی جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد متاثرہ کا بیان قلم بند کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 

اکلوتی بچی لائبہ کی اچانک اور ناگہانی موت پر والدین غم سے نڈھال ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!