ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت، لیاقت محسود کی ضمانت میں توسیع

ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت، لیاقت محسود کی ضمانت میں توسیع

لیاقت محسود کے خلاف حادثے کے بعد موقع پر ہنگامہ آرائی اور شہریوں پر تشدد کا الزام ہے۔
ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت، لیاقت محسود کی ضمانت میں توسیع

Webdesk

|

13 Nov 2025

کراچی: ایڈیشنل سیشن جج جنوبی نے رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت سے متعلق ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں ملزم لیاقت محسود کی ضمامت میں توسیع کردی۔

رامسوامی کے علاقے میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت سے متعلق ہنگامہ آرائی کے مقدمے کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ہوئی، جہاں فاضل جج کی رخصت کے باعث درخواست ضمانت کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی گئی۔

عدالت نے مقدمے کے ملزم ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کی عبوری ضمانت میں آئندہ سماعت تک توسیع کرتے ہوئے سماعت 22 نومبر کو مقرر کردی۔

پولیس کے مطابق لیاقت محسود کے خلاف حادثے کے بعد موقع پر ہنگامہ آرائی اور شہریوں پر تشدد کا الزام ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!