1 hour ago
ڈی آئی جی ٹریفک کا رکشوں سے متعلق بڑا حکم سامنے آگیا
Webdesk
|
9 Jul 2026
کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں مختلف اقسام کے رکشوں پر پابندی لگا رہے ہیں، آئندہ صرف وہی رکشے چلیں گے جن پر میٹر نصب ہوں گے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کا کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ای چالان سے متعلق شہریوں کو کچھ مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس حوالے سے ریلیف دینے کے لیے پالیسی بنارہے ہیں، ای چالان آٹو جنریٹڈ ہوتے ہیں، غلطیاں ہوجاتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چنگچی رکشوں کو مین روڈ سے ہٹانے کے لیے کوشش رہے ہیں، کراچی میں صرف وہ رکشہ چلے گا جس میں میٹرہوگا، ای چالان سسٹم اور لین مارکنگ سے ٹریفک کی روانی میں بہتری آئی ہے،کراچی میں گزشتہ برس ہیوی ٹریفک سے 164 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈیٹا کے مطابق اب تک پینتالیس ہزار گاڑیاں اصل مالکان نے اپنے نام ٹرانسفر نہیں کرائیں، اس سلسلے میں متعدد لوگوں کو پکڑ کر تھانے کے حوالے بھی کیا ہے۔
Comments
0 comment