ڈی آئی خان میں ایک اور بچی ونی کر دی گئی

ڈی آئی خان میں ایک اور بچی ونی کر دی گئی

پنچایت نے 12 سالہ متاثرہ بچے سے ملزم کی 8 سالہ بہن ونی کرکے نکاح پڑھا دیا۔
ڈی آئی خان میں  ایک اور بچی ونی کر دی گئی

Webdesk

|

27 May 2025

ڈی آئی خان میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا، بیٹے کے جرم کی سزا بیٹی کو دے کر ونی کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنچایت نے 12 سالہ متاثرہ بچے سے ملزم کی 8 سالہ بہن ونی کرکے نکاح پڑھا دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تحصیل پروا کے علاقہ تلوکر میں 12 سالہ بچے کو نشہ دے کر 2 ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا، چند روز بعد معاملہ سامنے آنے پر چار رکنی پنچایت نے ملزم کی بیٹی ونی کرنے کا فیصلہ سنا دیا۔

پنچائت نے ملزم کی 8 سالہ بہن مقدس بی بی کو زیادتی کا نشانہ بننے والے 12 سالہ کاشف کے ساتھ نکاح پڑھایا، 4 رکنی پنچایت میں امام مسجد  گاؤں تلوکر بھی شامل تھا۔

تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس نے نکاح خوان سمیت پنچائت کے 4افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!