دس روز قبل دلہن بننے والی لڑکی نے خودکشی کرلی
پولیس کے مطابق 28 سالہ متوفیہ کی دس روز قبل سلیمان نامی شہری سے شادی ہوئی تھی
Webdesk
|
3 May 2024
لاہور کے علاقے گجرپورہ میں نوبیاہتا دلہن کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق 28 سالہ متوفیہ کی دس روز قبل سلیمان نامی شہری سے شادی ہوئی تھی جو پہلے سے شادی شدہ تھا اور یہ بات طیبہ سے چھپائی گئی تھی۔
پولیس کے مطابق طیبہ نے چند گھںٹوں قبل اپنے گھر والوں سے فون پر بات کرتے ہوئے سلمان کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنانے کا تذکرہ کیا اور وہ بہت زیادہ دلبرداشتہ تھی۔
رات کو بات کے بعد سلیمان نے صبح اہل خانہ کا اطلاع دی کہ اُن کی بیٹی نے خودکشی کرلی ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا اور سلیمان کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔
Comments
0 comment