خیرپور، میڈیکل کی طالبہ کی پُراسرار موت
خیرپور میڈیکل کالج میں زیر تعلیم سنیہا نامی لڑکی کی لاش ہاسٹل سے ملی، پولیس
Webdesk
|
6 Dec 2023
خیرپور میڈیکل کالج کے ہاسٹل میں منگل کو ایک طالبہ پراسرار طور پر مردہ حالت میں ملی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیرپور میڈیکل کالج میں زیر تعلیم ایم بی بی ایس کے آخر سال کی طالبہ ’سنیہا‘ مردہ حالت میں ملی جس پر انتظامیہ نے پولیس کو مطلع کیا۔
اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو مردہ خانے منتقل کیا جبکہ وقوعہ سے شواہد بھی اکھٹے کیے اور عینی شاہدین کے بیانات بھی قلمبند کئے۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کے جسم پر زخم یا تشدد کا کوئی نشان نہیں ملا، جس کی وجہ سے موت کی وجہ کا فوری تعین نہیں ہوسکا البتہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی وجہ سامنے آسکے گی۔
ادھر سنیہا جوتی کے ورثاء پوسٹ مارٹم کے بغیر ہی لاش گھوٹکی لے گئے۔
Comments
0 comment