افسران کی مفت بجلی ختم، ماہانہ 55 ہزار سے زائد بل کی رقم دی جائے گی

افسران کی مفت بجلی ختم، ماہانہ 55 ہزار سے زائد بل کی رقم دی جائے گی

حکومت نے بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم کردی
افسران کی مفت بجلی ختم، ماہانہ 55 ہزار سے زائد بل کی رقم دی جائے گی

ویب ڈیسک

|

7 Dec 2023

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے افسران کو ماہانہ بل کے عوض تقریباً 55 ہزار روپے دینے کی منظوری دے دی گئی۔

حکومت نے بجلی کمپنیوں کے افسران کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم کردی۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کمپنیوں میں تعینات گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کیلئے مفت بجلی یونٹس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ  گریڈ 17 کے افسر کو مفت بحلی کے بجائے ماہانہ 15ہزار 858 روپے اور گریڈ 18 کے افسر کو ماہانہ 600 مفت یونٹس کے بجائے 21ہزار996 روپے ملیں گے۔

گریڈ 19کے افسر کو ماہانہ880 مفت یونٹس کے بجائے 37 ہزار 594 روپے ملیں گے، اس کے علاوہ گریڈ 20 کے افسر کو ماہانہ 1100 مفت یونٹس کے بجائے 46ہزار 992روپے دیےجائیں گے۔

 گریڈ 21 کے افسر کو ماہانہ 1300 مفت یونٹس کے بجائے 55 ہزار 536 روپے ملیں گے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!