گھر میں پڑی زہریلی چیز کھانے سے تین بہنیں جاں بحق
بچیوں کی حالت غیر ہونے پر انہیں سول ہسپتال کالام منتقل کیا گیا
ویب ڈیسک
|
20 Sep 2024
خیبرپختونخوا کے مالاکنڈ ڈویژن کی وادی سوات کے علاقےکالام میں گھر میں پڑی زہریلی چیز کھانے سے تین بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق سوات کی وادی کالام کے علاقے مٹلتان میں بچیوں نے گھر میں پڑے ذہریلی دوائی کھائی، بچیوں کی حالت غیر ہونے پر انہیں سول ہسپتال کالام منتقل کیا گیا۔
مکینوں کے مطابق دو بچیاں کالام اسپتال میں سہولت مہیا نہ ہونے کی وجہ سے جاں بحق ہوگئیں جبکہ تیسری بچی کو تشویشناک حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئیں۔
بچیوں کی عمریں پانچ سے اٹھ سال کے درمیان ہے۔
Comments
0 comment