گھریلو صارفین کیلیے بجلی کا فی یونٹ 65 روپے، کتنے استعمال پر کتنا بل آئے گا؟
ویب ڈیسک
|
5 Jul 2024
وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ نے گزشتہ روز گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے فی یونٹ بنیادی ٹیرف بمعہ ٹیکس کی قیمت تقریباً 65 روپے مقرر کردی۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ نے بنیادی ٹیرف یونٹ کی قیمت 48 روپے 84 پیسے تک مقررکردی جبکہ گھریلوی صارفین سے 18 فیصد سیلز ٹیکس بھی وصول کیا جائے گا جس کے بعد فی یونٹ بنیادی ٹیرف 57 روپے 63 پیسے تک پہنچ جائے گی۔
ماہرین کے مطابق ایڈجسٹمنٹس چارجز اور دیگر ٹیکسز ملاکر فی یونٹ بجلی کا زیادہ سے زیادہ ٹیرف 65 روپے سے بڑھ جائے گا۔
گھریلو صارفین کیلیے بنیادی ٹیرف کا چارٹ
کابینہ کی منظوری کے بعد ماہانہ ایک سے 100 یونٹ تک کا ٹیرف 7.11 روپے اضافے سے 23.59 روپے، ماہانہ 101 سے 200 یونٹ تک کا ٹیرف7.12 روپے اضافے سے30.07 روپے ہوجائے گا۔
اسی طرح ماہانہ 201 سے 300 یونٹ تک کا ٹیرف7.12 روپے اضافے سے34.26 روپے، ماہانہ 301 سے400یونٹ کا ٹیرف7.02 روپے اضافے سے39.15روپے ہوجائے گا جبکہ ماہانہ 401 سے500 یونٹ کا ٹیرف6.12روپے اضافے سے41.36روپے ہوجائے گا۔
اسی طرح ماہانہ 501 سے600 یونٹ کا ٹیرف6.12روپے اضافے سے42.78روپے ہوجائے گا اور ماہانہ 601 سے 700 یونٹ کا ٹیرف 6.12روپے اضافے سے43.92روپے ہوجائے گا جبکہ ماہانہ 700 یونٹ سے زیادہ کا ٹیرف6.12 روپےاضافے سے 48.84 روپے ہوجائے گا۔
[1:12 AM, 7/5/2024] umair dabeer: خانپورمہر : خانگڑہ کے گوہر پیلس میں پ پ ایم این اے سردار علی گوہر مہر اور سید خورشید شاہ نے جرگہ بلا کر تنازعے کو حل کیا خانپورمہر : جرگے میں ساوند اور سندرانی قبیلے کے اوپر 6 کروڑ 36 لاکھ جرمانہ عائد گیا گیا ہے خان پورمہر : جرگے کی فتویٰ کے مطابق سندرانی قبیلے کے اوپر ساوند برادری کے 13 قتل ثابت ہوئے جس پر سندرانی قبیلے کے اوپر تین کروڑ 21 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا خان پورمہر : ساوند قبیلے کے اوپر سندرانی برادی کے گیارہ قتل ثابت ہوئے جس کا ساوند برادری پر تین کروڑ 15 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا خان پورمہر : تنازعے میں پروفیسر اجمل ساوند اور ایڈووکیٹ نور الاہی سندرانی کے قتل کا ایک ایک کروڙ روپے جرمانہ عائد کیا گیا خان پورمہر : جرگے کی فتوی کے بعد دعا خیر مانگی گئی
Comments
0 comment