گجرات تھانے پر حملہ کیس میں گرفتار خواجہ سرا رہا، پولیس برتاؤ پر سنسنی خیز انکشافات

گجرات تھانے پر حملہ کیس میں گرفتار خواجہ سرا رہا، پولیس برتاؤ پر سنسنی خیز انکشافات

خواجہ سراؤں کو تھانہ صدر کھاریاں پر حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا
گجرات تھانے پر حملہ کیس میں گرفتار خواجہ سرا رہا، پولیس برتاؤ پر سنسنی خیز انکشافات

ویب ڈیسک

|

12 May 2024

گجرات کے علاقے کھاریاں کے صدر تھانے پر حملے کے الزام میں گرفتار دس خواجہ سراؤں کو عدالتی حکم پر رہا کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سول جج کھاریاں محمد نعیم نے تھانے پر حملہ کیس میں گرفتار دس خواجہ سراؤں کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔

خواجہ سراؤں کی ضمانت پچاس، پچاس ہزار روپے مچلکوں پر منظور ہوئی۔

متاثرہ خواجہ سرا نگاہیں کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس میں خواجہ سراﺅں کی فوکل پرسن تھی پولیس کا رویہ پر تشدد رہا، ڈی ایس پی کھاریاں ، ایس ایچ او سمیت عملہ نے جسم کے ہر حصے پر تشدد کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ میں میرے گھر پر چھاپہ مار کر جمع پونجی بھی ہتھائی اور انہیں خوفزدہ بھی کیا گیا، جیل کچہریاں ہم نے کبھی نہیں دیکھیں مگر اب نیکی بدی کرنیوالے چہرے دیکھ چکے۔ 

اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے برعکس جیل انتظامیہ کا رویہ دوستانہ مثالی رہا، پولیس کا ہمارے ساتھ رویہ اور چہرہ سب دیکھ چکے ہیں۔ 

خواجہ سرا حرا نے کہا کہ ہمیشہ لوگوں کی خیر مانگی مگر پولیس نے اچھے لوگوں کیساتھ برُے بھی ہیں، جیل میں قید کے دوران نماز ، کلمے سکھائے اور پڑھائے جاتے رہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!