گلگت میں لاپتہ ہونے والے پنجاب کے 4 نوجوان سیاحوں کی لاشیں 8 روز بعد برآمد

10 hours ago

گلگت میں لاپتہ ہونے والے پنجاب کے 4 نوجوان سیاحوں کی لاشیں 8 روز بعد برآمد

سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا
گلگت میں لاپتہ ہونے والے پنجاب کے 4 نوجوان سیاحوں کی لاشیں 8 روز بعد برآمد

ویب ڈیسک

|

24 May 2025

گلگت میں لاپتہ ہونے والے پنجاب کے ضلع گجرات کے 4 نوجوان سیاحوں کی لاشیں 8 روز بعد برآمد ہوگئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، سفید رنگ کی ہونڈا سِوک (رجسٹریشن نمبر 805-ANE) گاڑی، جو پہاڑی علاقے گنجی پری کے قریب دریا کے کنارے پڑی ملی اور یہ اونچائی سے نیچے گری ہے، حادثے کی وجہ سے گاڑی مکمل تباہ ہوچکی تھی۔

مقامی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ لاپتہ افراد سلیمان، واصف شہزاد، عمر احسن اور عثمان کی لاشیں مقامِ حادثہ پر موجود ہیں، اور انہیں نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔  

یہ نوجوان کچھ دن قبل سیاحت کے لیے گلگت اور ہنزہ پہنچے تھے، اور آخری بار 15 مئی کی رات ڈنیور، گلگت سے اسکردو کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ 

ان کے گھر والوں کے مطابق، وہ 16 مئی کی صبح اسکردو کے لیے نکلے تھے، لیکن اس کے بعد ان کا کوئی رابطہ نہیں ہوا۔ ان کے موبائل فون بند تھے اور نہ ہی انہوں نے کسی رشتہ دار یا دوست سے بات کی۔  

ان کی گمشدگی کے بعد گلگت بلتستان پولیس، ریسکیو 1122 اور مقامی انتظامیہ نے وسیع تلاشی کارروائی شروع کی تھی، جبکہ گلگت-سکردو روٹ پر تمام چیک پوسٹس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو الرٹ کر دیا گیا تھا۔

 کئی دن کی مسلسل تلاشی کے بعد بالآخر آستک نالہ کے قریب گاڑی اور لاشیں دریافت ہوئیں۔  

پولیس ذرائع کے مطابق، گاڑی کا ڈیمبوڈ جیسے اہم چیک پوسٹس سے گزرنے کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا تھا، جس سے ابتدائی طور پر یہ شبہ ہوا تھا کہ حادثہ کسی دور دراز یا مشکل سے قابل رسائی علاقے میں پیش آیا ہوگا۔

اب لاشوں کی دریافت کے بعد انہیں قانونی کارروائی کے بعد گھر والوں کے حوالے کیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!