سپر ایٹ مرحلہ، جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا
Webdesk
|
26 Feb 2026
جنوبی افریقا نے ویسٹ انڈیز کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔
جنوبی افریقا نے بھارت کے شہر احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر176 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ 50 اور جیسن ہولڈر 49 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے نجیدی نے 3 جب کہ ربادا اور کوربن بوش نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ جنوبی افریقا نے 177 رنز کا ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کپتان ایڈن مرکرم نے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ کوئنٹن ڈی کوک نے 47 اور ریان رکلٹن نے 45 رنز بنائے۔
واضح رہے کہ گروپ ون میں سے سپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقا 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا ہے جب کہ ویسٹ انڈیز دوسرے، بھارت تیسرے اور زمبابوے چوتھے نمبر پر موجود ہے۔
Comments
0 comment