گرمی بڑھتے ہی شہر سے لاوارث لاشیں ملنے کا سلسلہ شروع، 33 باڈیز برآمد

گرمی بڑھتے ہی شہر سے لاوارث لاشیں ملنے کا سلسلہ شروع، 33 باڈیز برآمد

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ لاشیں لیاری سے برآمد ہوئیں
گرمی بڑھتے ہی شہر سے لاوارث لاشیں ملنے کا سلسلہ شروع، 33 باڈیز برآمد

Webdesk

|

18 Jul 2024

شہر کراچی کے مختلف علاقوں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملنے والی لاشوں کی تعداد 33 تک پہنچ گئی جبکہ سب سے زیادہ 6 لاشیں لیاری سے ملیں۔

شہرکے مختلف علاقوں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19 افراد کی لاشیں ملی ہیں سب سے ذیادہ 6 لاشیں لیاری سے ملیں،مرنے والے بیشترافراد نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں۔

محکمہ صحت سندھ نے ہیٹ اسٹروک سے2 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کےمطابق شہرکے مختلف علاقوں سے سڑک اور فٹ پاتھ سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز آئی آئی چندریگرروڈ،لیاری چاکیواڑہ بلوچ چوک،لیاری جہاں آباد لاشاری محلے،سپرہائیوےنیو سبزی منڈی فروٹ گیٹ،پرانا گولیماربے نظیرپارک اورکلفٹن بوٹ بیسن سے 6 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔

 ریسکیوحکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہرکےمختلف علاقوں سے ملنے والی لاشیوں کی تعداد 19 ہوگئی ہے، مرنے والے بیشترافراد نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں جو کہ شدید گرمی میں نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوئے۔

لاشیں ایدھی فاؤنڈیشن اورچھیپا ویلفیئر کے سرد خانوں میں منتقل کی گئیں۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق 17 جولائی کوسرکاری اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک کے 49 کیسز رپورٹ ہوئے، جناح اسپتال میں 3،سول اسپتال میں 22،سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں 22 اورنیوکراچی اسپتال میں2کیسزرپورٹ ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 17 جولائی کوہیٹ اسٹروک سے 2اموات رپورٹ ہوئیں جاں بحق ہونے والے 54 سالہ فضل رحمن جہانگیر روڈ اور 50 سالہ رمیش کا تعلق رنچھوڑ لین سے تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!