گاڑی سے ٹک ٹاکر سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد

گاڑی سے ٹک ٹاکر سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد

وزیراعلی سندھ کا نوٹس، ایس ایس پی سے شفاف تحقیقات کا حکم
گاڑی سے ٹک ٹاکر سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد

ویب ڈیسک

|

25 Aug 2024

سندھ کے ضلع خیرپور میں گاڑی سے ٹک ٹاکر خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور میں کھڑی ایک گاڑی سے دو لاشیں برآمد ہوئیں جن میں سے ایک ٹک ٹاکر کی تھی، جس کی شناخت سیما خاصخیلی کے نام ہوئی۔

اُدھر وزیر داخلہ سندھ نے ضلع خیرپور میں کار سے خاتون سمیت 2 ٹک ٹاکرز کی لاشیں ملنے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی خیر پور سے تفصیلات طلب کیں اور ہدایت کی کہ عینی شاہدین اور واقعات شواہد کا نوٹس لے کر مؤثر تفتیش کی جائے۔

انہوں نے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لانے کی ہدایت کی اور کہا کہ تحقیقات کا انتہائی باریک بینی سے جائزہ لیا جائے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!