غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے والے257 ملزمان گرفتار

غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے والے257 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان میں 63 کا تعلق کے پی کے سے ہے۔ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا۔
غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے والے257  ملزمان گرفتار

Webdesk

|

26 Dec 2025

کراچی: دسمبر 2025 کے دوران غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے میں ملوث 257 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رواں ماہ کے دوران سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 257 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ گرفتار ملزمان کا تعلق پنجاب, سندھ، کے پی، بلوچستان کے مختلف اضلاع سے ہے۔

گرفتار ملزمان میں 34 غیر ملکی بھی شامل ہیں جبکہ گرفتار 34 غیر ملکیوں میں 30 کا تعلق افغانستان، 2 کا تعلق بنگلہ دیش جبکہ 2 کا تعلق ایران سے ہے۔

گرفتار ملزمان میں 142 کا تعلق پنجاب، 12 کا تعلق سندھ سے ہے۔ گرفتار ملزمان میں 63 کا تعلق کے پی کے سے ہے۔ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا۔

گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز بھی کر دیا گیا۔

انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر پار کرنے میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!