حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا
قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے شروع
ویب ڈیسک
|
16 Jul 2024
وفاقی حکومت نے عوام پر پھر سے پٹرول بم گرادیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئندہ پندرہ روز کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9.99 روپے کا بڑا اضافہ کردیا، جس کا وزارتِ خزانہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹی فکیشن کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلیے ہائی اسپیڈ ڈیژل کی قیمت میں6.18 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا اور قیمتیں اگلے پندرہ روز تک لاگو رہیں گی۔
میں اضافے کے بعد پیٹرول کی قیمت 265.61روپے سے بڑھا کر276.60 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت277.45 روپے سے بڑھ کر283.63 روپے فی لیٹر ہوجائے گی۔
Comments
0 comment