حکومت نے گھریلو صارفین پر بجلی بم گرادیا، فی یونٹ 49 روپے تک پہنچ گیا

حکومت نے گھریلو صارفین پر بجلی بم گرادیا، فی یونٹ 49 روپے تک پہنچ گیا

قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، نوٹی فکیشن جاری
حکومت نے گھریلو صارفین پر بجلی بم گرادیا، فی یونٹ 49 روپے تک پہنچ گیا

ویب ڈیسک

|

15 Jul 2024

حکومت نے ملک بھر کے صارفین پر بجلی بم گرانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق گھریلو صارفین کیلیے فی یونٹ کی قیمت اب 49 روپے تک پہنچ جائے گی۔

حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف کا یونٹ بڑھا دیا گیا ہے، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ گھریلوصارفین کیلئے بجلی کا بنیادی ٹیرف میں  7.12 روپے تک کا اضافہ کیا گیاہے۔

حکومت نے ماہانہ 3200 یونٹ والوں کو اس اضافے سے تین ماہ تک کیلیے مشتنی دیا ہے جبکہ باقی اضافی یونٹ والے صارفین پر اس کا اطلاق ہوگا۔ نوٹی فکیشن کے جائزے کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48روپے 84 پیسے تک پہنچ گیا ہے۔

ماہانہ201 سے300 یونٹ تک کا ٹیرف7.12 روپےاضافے سے34.26 روپے، ماہانہ 301 سے 400 یونٹ کا ٹیرف7.02 روپے اضافے سے 39.15 روپے، اسی طرح 401 سے 500 کا ٹیرف 6.12 روپے اضافے سے 41.36 پیسے، 501 سے 600 تک کا ٹیر 42.78 روپے، 700 یونٹ تک کا ٹیرف 6.12 پیسے اضافے سے 43 روپے 92 پیسے اور 700 یونٹ سے زیادہ استعمال کرنے والوں کیلیے یونٹ 48.84 روپے کا ہوجائے گا۔

اس کے علاوہ ٹیکسوں کو ملاکر سلیب کے حساب سے فی یونٹ ٹیرف کی قیمت مزید بڑھ جائے گی۔ ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے ایک یونٹ 3.95 روپے اور ماہانہ 51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کیلئے ایک یونٹ 7.74 روپے برقرار رہے گا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!