حیدرآباد کے نجی اسپتال نے زندہ بچی کو مردہ قرار دے دیا
Webdesk
|
31 Oct 2024
حیدرآباد: حیدرآباد کے نجی اسپتال کی جانب سے مردہ قرار دی گئی نومولود بچی زندہ نکلی۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں بچی پیدا ہوئی جسے ڈاکٹروں کی جانب سے مردہ قرار دیا گیا۔ڈاکٹروں نے بچی کو مردہ قرار دے کر ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی جاری کردیا۔
اہلخانہ گھر لے جاکر تدفین کے انتظامات کررہے تھے کہ اس دوران بچی نے حرکت کی، والد بچی کو لے کر اسپتال پہنچا تو ڈاکٹروں نے زندہ اور صحت مند قرار دے دیا۔
اس سے قبل اگست میں کراچی میں سر میں گولی لگنے سے مردہ قرار دیا گیا شخص زندہ نکلا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے جام صادق پل کیقریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک شخص کی لاش کی اطلاع دی گئی، پولیس کے پہنچنے پر ریسکیو رضاکاروں نے زخمی شخص کو مردہ قرار دیا تھا۔
Comments
0 comment