9 hours ago
جلدی کام نہ کرنے پر بشری بی بی کے بیٹے کی ملازم پر فائرنگ، پولیس نے گرفتار کرلیا

ویب ڈیسک
|
17 Jul 2025
پاکپتن: خاور مانیکا اور بشری بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے اپنے ملازم علی بہادر پر مبینہ طور پر کام میں تاخیر کی وجہ سے فائرنگ کر دی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ ملزم نے جدید اسلحے سے لیس ہو کر ہوائی فائرنگ کی اور زخمی کو اسپتال منتقل کرنے سے بھی روک دیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جاوید چدھڑ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم موسیٰ مانیکا کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق، ڈی پی او جاوید چدھڑ نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملزم قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، "خواہ مجرم کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو، اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ ملزمان کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔"
پولیس نے معاملے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے، اور زخمی علی بہادر کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
Comments
0 comment