21 hours ago
جائیداد کی لالچ میں بھائی کو زہر کا انجکشن لگا کر قتل کرنے والا ملزم پکڑا گیا

ویب ڈیسک
|
27 May 2025
شہر قائد کے علاقے قائدآباد کی تفتیشی پولیس نے ایک سنگین واقعے میں بھائی کو زہریلا انجکشن لگا کر قتل کرنے کے الزام میں مرکزی ملزم ایاز الدین کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ واقعہ جائیداد کے تنازعے سے متعلق بتایا جا رہا ہے۔
مقتول غیاث الدین (45 سال) اپنی والدہ کے ساتھ رہائش پذیر تھا اور والدہ کی جائیداد کی دیکھ بھال کرتا تھا، جس کو بھائی اور ملزم ایاز الدین نے کینسر کا مریض بتاکر مردہ ظاہر کیا۔
ملزم ایاز الدین نے ابتدائی طور پر دعویٰ کیا تھا کہ اس کا بھائی نشے کا عادی اور کینسر کا مریض تھا۔ پولیس کو معاملہ مشکوک لگنے پر تفتیش شروع کی۔
ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس نے ٹیکنیکل بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا۔
دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے جائیداد کے تنازعے پر بھائی کو زہریلا انجکشن لگا کر قتل کیا اور اس منصوبے میں اُس کے ساتھ بہن، بہنوئی بھی شریک تھے۔
پولیس اب دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے
واقعے کو ابتدائی طور پر طبعی موت ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی تھی، جو پولیس کی چھان بین کے بعد ناکام ہوئی
Comments
0 comment