کراچی، ڈکیتوں نے گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کردی، نوجوان جاں بحق

کراچی، ڈکیتوں نے گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کردی، نوجوان جاں بحق

زخمی نوجوان کو بھائی گاڑی میں اسپتال لے جارہا تھا تو وہ بھی پلٹ گئی، دوران علاج زخمی دم توڑ گیا
کراچی، ڈکیتوں نے گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کردی، نوجوان جاں بحق

ویب ڈیسک

|

7 Dec 2023

شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر میں ڈکیتوں نے گاڑی نہ روکنے پر کار سوار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں ڈکیتوں نے ایک اورنوجوان کی جان لےلی، گلستان جوہرمیں گاڑی نہ روکنے پرڈکیتوں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار نوجوان شدید زخمی ہوا۔

عینی شاہدین کے مطابق زخمی نوجوان کواس کا بھائی اسپتال لے جا رہا تھا کہ گلستان جوہرفلائی اوورکے نتیجے گاڑی الٹ گئی،        جس کے نتیجے میں ڈرائیور (بھائی) بھی زخمی ہوگیا۔

اس کے بعد دونوں بھائیوں کو گلستان جوہر میں واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان دم توڑ گیا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!