کچے کے ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کو اغوا کرلیا، ڈیڑھ کروڑ تاوان طلب

کچے کے ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کو اغوا کرلیا، ڈیڑھ کروڑ تاوان طلب

ڈاکٹر کو اسپتال سے گھر واپسی پر اغوا کیا گیا ہے، انتظامیہ
کچے کے ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کو اغوا کرلیا، ڈیڑھ کروڑ تاوان طلب

ویب ڈیسک

|

23 Oct 2024

سندھ کے ضلع خیرپور کے گمس گمبٹ اسپتال کے ڈاکٹر کو مبینہ طور پر کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر خالد محمود مگسی گمس اسپتال میں بلڈ بینک کے انچارج جبکہ رحیم یار خان کے رہائشی ہیں جنہیں پیر کے روز کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر کو اسپتال سے گھر واپسی پر اغوا کیا گیا جبکہ ڈاکوؤں نے اہل خانہ سے رابطہ کر کے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان طلب کیا ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے مطالبہ کیا کہ پنجاب اور سندھ پولیس حکام نوٹس لیکر ڈاکٹر کی فوری بازیابی یقینی بنائیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!