کھلے مین ہول میں گر کر ایک اور 7 سالہ بچہ جاں بحق

کھلے مین ہول میں گر کر ایک اور 7 سالہ بچہ جاں بحق

ڈپٹی کمشنر معطل، ٹھیکیدار کے خلاف مقدمہ درج
کھلے مین ہول میں گر کر ایک اور 7 سالہ بچہ جاں بحق

ویب ڈیسک

|

6 Dec 2025

پنجاب کے ضلع لودھراں کی تحصیل میں 7 سالہ بچہ ریحان کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لودھراں کی تحصیل دھنوٹ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں 7 سالہ ریحان کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ریحان اپنے والد کے ساتھ ناشتہ لینے آیا تھا اور والد کے پیچھے چلتے ہوئے اچانک غیر محفوظ مین ہول میں جاگرا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے زیرِ تعمیر سڑک کے ٹھیکیدار اور سب انجینئر کو نامزد کردیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ غفلت ثابت ہونے پر مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔

سانحے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لودھراں کے ڈپٹی کمشنر کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کر دیے۔

انہوں نے سوگوار خاندان سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ "کسی معصوم کی جان سرکاری لاپرواہی کی قیمت پر نہیں جانی چاہیے، ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔"

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!