کھانا وقت پر کیوں نہیں دیا، سفاک شوہر نے بیوی کو بچوں کو بند کر کے گھر کو آگ لگادی

کھانا وقت پر کیوں نہیں دیا، سفاک شوہر نے بیوی کو بچوں کو بند کر کے گھر کو آگ لگادی

آتشزدگی کے نتیجے میں ماں اور تین بیٹیاں بری طرح سے جھلس گئیں
کھانا وقت پر کیوں نہیں دیا، سفاک شوہر نے بیوی کو بچوں کو بند کر کے گھر کو آگ لگادی

ویب ڈیسک

|

28 Mar 2026

لاہور کے علاقے شاہدرہ میں گھریلو تنازع نے خوفناک رخ اختیار کر لیا، جہاں سوئی گیس کی بندش کے باعث کھانا تیار نہ ہونے پر شوہر نے مبینہ طور پر انتہائی قدم اٹھا لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے غصے میں آ کر اپنی بیوی اور تین کمسن بیٹیوں کو کمرے میں بند کر کے آگ لگا دی، جس کے نتیجے میں چاروں شدید جھلس گئیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر میو ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر حکام حرکت میں آئے اور مریم نواز شریف کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے متاثرہ خواتین اور بچوں کی عیادت کی اور اہل خانہ کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر متعلقہ ڈاکٹروں کو علاج کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں، جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کو قانونی، طبی اور نفسیاتی مدد فراہم کی جائے گی۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

حنا پرویز بٹ نے اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے افراد جو خواتین اور بچوں پر ظلم کرتے ہیں، کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ان کے مطابق اس نوعیت کے جرائم انسانیت کے خلاف ہیں اور قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!