کالعدم تنظیم کیلئے کراچی سے بھتہ وصول کرنیوالا ملزم دھر لیا گیا

کالعدم تنظیم کیلئے کراچی سے بھتہ وصول کرنیوالا ملزم دھر لیا گیا

اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے کیماڑی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کیلئے کراچی سے بھتہ وصول کرنیوالے ملزم کو پکڑ لیا۔
کالعدم تنظیم کیلئے کراچی سے بھتہ وصول کرنیوالا ملزم دھر لیا گیا

Webdesk

|

29 May 2025

 کراچی: اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کیلئے کراچی سے بھتہ وصول کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے اینٹی اسٹریٹ کرائم سیل نے کیماڑی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کیلئے کراچی سے بھتہ وصول کرنیوالے ملزم کو پکڑ لیا۔

ایس ایس پی فیضان علی نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت آزاد خان عرف یاور کے نام سے ہوئی ہے، ملزم نے فیکٹریوں میں بھتے کی پرچی کیساتھ گولیاں رکھ کر بھیجی تھی۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ بھتے کی پرچی میں فیکٹری مالکان سے 2 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا تھا، ملزم کے دو سہولت کار پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں، ملزم پہلے کے پی کے مفرور تھا واپس آ کر واٹر ٹینکر چلا رہا تھا۔

پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ ملزم واٹر ٹینکر چلانے کے بہانے فیکٹریوں کی معلومات حاصل کرتا تھا، گرفتار ملزم کیخلاف مقدمہ درج  کرکے تفتیش جاری ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!