15 hours ago
کمسن بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا درندہ گرفتار، درجنوں ویڈیوز برآمد
ملزم بھینس کے باڑے میں دودھ لینے کیلیے آنے والے بچوں کو ہراساں کرتا تھا

ویب ڈیسک
|
24 May 2025
اسلام آباد: کمسن بچوں کو ورغلا کر غیر اخلاقی حرکتیں کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی فیصل آباد کی جانب سے گرفتار کیا گیاملزم بچوں کو ان کی ویڈیوز دکھا کر ہراساں کرتا تھا۔
ملزم بچوں کیساتھ غیراخلاقی حرکتوں کی ویڈیوز بھی بناتا تھا جس سے کمسن بچوں کی درجنوں ویڈیوز برآمد ہوئیں ہیں۔
پولیس کے مطابق ملزم کو بھکر سے گرفتار کیا گیا ہے، جو بھینسوں کے باڑے میں دودھ لینے کیلیے آنے والے بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرتا اور اس کی ویڈیوز ریکارڈ کر کے انہیں بلیک میل کرتا تھا۔
Comments
0 comment