کنگا رام اسپتال میں عملے کی غفلت سے نومولود بچی جھلس گئی

کنگا رام اسپتال میں عملے کی غفلت سے نومولود بچی جھلس گئی

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا نوٹس، تحقیقات کا حکم
کنگا رام اسپتال میں عملے کی غفلت سے نومولود بچی جھلس گئی

ویب ڈیسک

|

14 Mar 2025

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گنگا رام ہسپتال میں انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث نومولود بچی کے جھلسنے کے واقعہ پر سخت نوٹس لے لیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے سیکرٹری ہیلتھ سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ متاثرہ بچی کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں اور اس کی مکمل دیکھ بھال یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر واقعے میں ہسپتال انتظامیہ کی غفلت ثابت ہوئی تو اس پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مریم نواز شریف نے زور دے کر کہا کہ ہسپتالوں میں مریضوں کی دیکھ بھال اور سہولتیں فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور غفلت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے عوام کو یقین دلایا کہ پنجاب حکومت صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے پرعزم ہے اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور ہسپتال انتظامیہ کو اپنی ذمہ داریاں پوری طرح نبھانی ہوں گی۔

مریم نواز نے ہدایت کی کہ واقعے کی تحقیقات کے بعد اگر ہسپتال انتظامیہ کی غفلت ثابت ہوئی تو متعلقہ اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوامی صحت کے معاملات میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

مریم نواز شریف نے پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں معیارِ صحت کو بہتر بنانے کے لیے مزید اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات کو ترجیح دی جائے گی تاکہ عوام کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!