کراچی، ڈمپر نذر آتش کرنے کے معاملے پر پولیس کا کریک ڈاؤن، شہریوں میں تشویش

کراچی، ڈمپر نذر آتش کرنے کے معاملے پر پولیس کا کریک ڈاؤن، شہریوں میں تشویش

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے بڑے پیمانے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کرنا شروع کر دیے ہیں
کراچی، ڈمپر نذر آتش کرنے کے معاملے پر پولیس کا کریک ڈاؤن، شہریوں میں تشویش

Webdesk

|

11 Aug 2025

کراچی میں ڈمپر کو نذر آتش کرنے کے واقعے کے بعد پولیس نے شہریوں کی بڑے پیمانے پر اندھا دھند گرفتاریاں شروع کردی ہیں، جس سے شہریوں میں اشتعال پھیل گیا۔

کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر المناک ٹریفک حادثے اور اس کے بعد ڈمپر کو نذر آتش کرنے کے واقعے کے بعد ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے بڑے پیمانے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمات درج کرنا شروع کر دیے ہیں۔

مقامی رہائشیوں نے کہا کہ پولیس کی جانب سے گنتی پوری کرنے کے لیے قصور وار ہونا ضروری نہیں سمجھا جا رہا۔اطلاعات کے مطابق، فیڈرل بی ایریا بلاک 14 سے 16 اور اطراف کے رہائشی علاقوں میں پولیس موبائلوں نے گھوم گھوم کر نوجوانوں کو حراست میں لینا شروع کر دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق پولیس موبائل پارٹیوں کو جو بھی شخص دکھائی دیا، بغیر کسی واضح ثبوت کے اٹھا لیا۔ گرفتار ہونے والے متعدد نوجوانوں کو ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

یوسف پلازہ، ایف بی انڈسٹریل ایریا اور گبول ٹائون پولیس نے بھی ہوٹلز، پارکس اور دیگر عوامی مقامات پر بیٹھے متعدد نوجوانوں کو حراست میں لیا۔

 اس صورتحال کے بعد حراست میں لیے گئے افراد کے والدین اور رشتہ دار تھانوں کے باہر پہنچ گئے، تاہم پولیس نے تھانوں کے دروازے بند کر دیئے، جس سے شہریوں میں بے چینی اور غصے کی لہر دوڑ گئی۔

شہری حلقوں اورانسانی حقوق کے کارکنوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرے اور صرف ان افراد کو گرفتار کرے جن کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہوں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!