8 hours ago
کراچی، دوست نے فائرنگ کر کے دوست کو مار ڈالا

Webdesk
|
14 Sep 2025
کراچی: شاہ لطیف ٹائون کے علاقے سیکٹر 20 بی میں واقع کوارٹر میں دوست کی فائرنگ سے دوست جان کی بازی ہار گیا۔
ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایس ایچ او شاہ لطیف ضمیر خاور نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 42 سالہ وسیم کے نام سے ہوئی ہے اور ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ میں مقتول کا دوست عامر ملوث ہے جو کہ اس کے ہمراہ مذکورہ کوارٹر میں رہائش پذیر تھا۔
انہوں نے بتایا کہ فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے شواہد حاصل کیے گئے ہیں اور پولیس کو جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کا ایک خول ملا ہے۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ مقتول کو بائیں بازو کے قریب گولی لگی تھی جو جان لیوا ثابت ہوئی جبکہ مقتول کا آبائی تعلق نوشہرہ سے تھا، مقتول کی لاش جس کوارٹر سے ملی ہے اس میں دیوار پر ایک سیاسی جماعت کا بینر لگا ہوا تھا جس پر رہنمائوں کی تصاویر لگی ہوئی تھیں جبکہ مقتول کی سیاسی جماعت کے رہنما کے ہمراہ تصاویر بھی ملی ہیں۔
پولیس افسر نے بتایا کہ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا جبکہ ملزم عامر موقع سے فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کوششیں کر رہی ہے۔
Comments
0 comment