کراچی، گلستان جوہر میں گھر سے بزرگ خاتون کی کئی روز پرانی لاش برآمد

کراچی، گلستان جوہر میں گھر سے بزرگ خاتون کی کئی روز پرانی لاش برآمد

موت کی وجوہات جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے
کراچی، گلستان جوہر میں گھر سے بزرگ خاتون کی کئی روز پرانی لاش برآمد

Webdesk

|

29 Dec 2025

کراچی: شہر قائد کے علاقے گلستان جوہر بلاک 9 میں واقع ال حبیب یونیورسٹی کے قریب سے ایک بزرگ خاتون کی کئی روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق متوفیہ کی شناخت 60 سالہ  نجما الرحمن دختر یامین الرحمن کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش 7 سے 8 روز پرانی ہے، جسے قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی شاہراہِ فیصل تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی وجوہات جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے جبکہ واقعے کے مختلف پہلوں سے تفتیش جاری ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!