کراچی، گٹر میں 5 بچے گر گئے، دو جاں بحق
ویب ڈیسک
|
17 Jul 2024
کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر میمن گوٹھ میں قائم غفور بستی میں ایک گٹر میں گرنے والے پانچ بچوں میں سے دو دم توڑ گئے۔
پولیس حکام کے مطابق گٹر میں مجموعی طور پر پانچ بچے گرے تھے، واقعے کے فوری بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تین بچوں کو بروقت ریسکیو کرلیا جبکہ دو لاپتہ ہوگئے تھے۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ بچے کھیلتے ہوئے گٹر کے ڈھکنے پر کھڑے ہوئے تو وہ ٹوٹ گیا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ بعد ازاں رضاکاروں نے بچوں کی لاشیں تلاش کر کے اسپتال منتقل کیں۔
افسوسناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت چار سالہ حسنین اور گیارہ سالہ طلحہ کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والے بچوں میں عباس اور لاشاری کی طبیعت ناساز ہے اور ایک بچے کو ہنگامی طبی امداد دے کر گھر روانہ کریا گیا ہے۔
Comments
0 comment