سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 214 ڈالر کم ہوکر 4850 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
Webdesk
|
6 Feb 2026
کراچی: ملک بھر میں آج کاروباری روز کے دوران سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونے کی قیمت 21 ہزار 400 روپے کم ہوئی جس کے بعد سونا 5 لاکھ7ہزار 762 روپے تولہ ہوگیا ہے۔
اس کے علاوہ 10گرام سونیکی قیمت 18ہزار347 روپے کم ہوکر 4لاکھ 35ہزار 324 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 214 ڈالر کم ہوکر 4850 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
Comments
0 comment