کراچی: غیر قانونی طور پر قائم ہونے والی مویشی منڈیاں ختم کر دی گئیں

Webdesk
|
1 Jun 2025
کراچی: شہر قائد میں کئی مقامات پر سے غیر قانونی طور پر قائم ہونے والی مویشی منڈیاں ختم کر دی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں جا بہ جا مختلف جگہوں پر غیر قانونی مویشی منڈیوں کے قیام پر ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی نے نوٹس لے کر ان منڈیوں کے خلاف کریک ڈائون کیا ہے۔
ضلع وسطی میں پیالہ ہوٹل، سیون ڈی اسٹاپ پر مویشی منڈیاں ختم کر دی گئیں، پیپلز چورنگی، نارتھ ناظم آباد بلاک کے، بلاک آئی اور شپ اونر چورنگی سے بھی غیر قانونی مویشی منڈی کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر وسطی طحہ سلیم کے مطابق کمشنر کراچی نے شہر میں غیر قانونی منڈیوں کے خلاف دفعہ 144 لگا رکھی ہے، عوام کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھیں جن پر ان غیر قانونی موبائل مویشی منڈیوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 کے تحت پولیس کے اختیارات ہیں کہ وہ ان کے خلاف فوری کارروائی کریں، انتظامیہ کی جانب سے صرف 14 آفیشل مقامات پر مویشی منڈی لگانے کی اجازت ہے۔
Comments
0 comment