6 hours ago
کراچی، جلوس میں ماتم کرنے والے 100 سے زائد عزادار زخمی ہوکر اسپتال منتقل

ویب ڈیسک
|
6 Jul 2025
شہر قائد میں یوم عاشور کے جلوس میں ماتم کے دوران 100 سے زائد عزادار زخمی ہوگئے جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک ہے۔
تفصیلات کے مطابق امام حسین اور اُن کے ساتھیوں کی عظیم شہادت پر احتجاج اور پُرسے کیلیے جمع ہونے والے عزاداروں نے واقعہ کربلا کو یاد کر کے سینہ کوبی، زنجیر زنی اور چھریوں و قمع کا ماتم کیا۔
کراچی میں نمائش چورنگی پر نکلنے والے مرکزی جلوس میں چھریوں اور قمع کے ماتم کے دوران 100 سے زائد عزادار زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا۔
ان زخمیوں میں سے 50 کو فوری طبی امداد دے کر گھروں کو روانہ کردیا گیا ہے جبکہ 6 کی حالت تشویشناک ہے اور مزید کو اسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق 6 عزاداروں کی حالت تشویشناک ہے جن کے سروں اور پیٹ پر گہرے زخم آئے ہیں۔
Comments
0 comment