2 hours ago
کراچی: لڑکی سے اجتماعی زیادتی میں ملوث پولیس اہلکار گرفتار
گرفتار اہلکاروں کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
Webdesk
|
19 Jan 2026
کراچی: آئی جی سندھ کے احکامات پر انکوائری رپورٹ کی روشنی میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی میں ملوث پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔
گرفتار اہلکاروں کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے فرائض کی ادائیگی میں غفلت پر متعلقہ ایس ایچ او کو بھی معطل کرنے کا حکم دیا ۔
انہوںنے کہا کہ تمام اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔ متاثرہ لڑکی کو ضروری قانونی مدد سمیت مکمل تحفظ فراہم کیا جائے۔
پولیس کی وردی میں کالی بھیڑوں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں۔ قانون سے بالاترکوئی نہیں، ذمہ داروں کو عبرت کانشان بنایا جائے۔
Comments
0 comment