کراچی، لوڈشیڈنگ کی وجہ سے چھت پر سونے والا نوجوان اندھی گولی لگنے سے جاں بحق
ویب ڈیسک
|
24 Jun 2024
شہر قائد کے علاقے کورنگی میں لوڈ شیڈنگ اور گرمی کی وجہ سے چھت پر سونے والا نوجوان اندھی گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔
مقتول کے والد نے بتایا کہ نویں جماعت کا طالب علم اور چودہ سالہ علی رضا چھت پر اُن کے ساتھ سو رہا تھا، جب اُن کی آنکھ کھلی تو بیٹا لمبی لمبی سانسیں لے رہا تھا اور اُسے اسپتال لے کر پہنچے تو پھر وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
مقتول کی دادی کا کہناتھا کہ علی رضا کی آج سالگرہ تھی اور انہوں نے والدہ کے انتقال کے بعد اس کی پرورش اور پالا پوسا تھا۔
علاقہ مکینوں نے قتل کی وجہ لوڈ شیڈنگ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ گرمی سے بچنے کیلیے لوگ چھتوں پر سوتے ہیں، اگر لائٹ ہوتی تو یہ واقعہ پیش نہ آتا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Comments
0 comment