کراچی: موسمیات چورنگی کے قریب دھماکے اور فائرنگ، علاقے میں خوف و ہراس

کراچی: موسمیات چورنگی کے قریب دھماکے اور فائرنگ، علاقے میں خوف و ہراس

دھماکے کے فورا بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں
کراچی: موسمیات چورنگی کے قریب دھماکے اور فائرنگ، علاقے میں خوف و ہراس

Webdesk

|

27 Jun 2026

کراچی: شہر قائد میں یونیورسٹی روڈ پر موسمیات چورنگی کے قریب دھماکے اور فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر روانہ کر دی گئی۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے فورا بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ زور دار دھماکے کے بعد مسلسل فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق موسمیات سے گلستان جوہر بلاک 6 اور کامران چورنگی جانے والی سڑک ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہے، موسمیات سے اقبال چمن کالونی جانے والی سڑک بھی ٹریفک کیلیے بند ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر روانہ کر دی گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

تاحال دھماکے اور فائرنگ کی نوعیت، جانی یا مالی نقصان اور واقعے کی وجوہات کے بارے میں سرکاری طور پر کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، جب کہ حکام مزید معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔

واقعے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی سے فوری رابطہ کر کے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعے کی نوعیت کا فوری تعین کیا جائے اور پولیس تمام ضروری اقدامات کرتے ہوئے صورتِ حال کو جلد از جلد قابو میں لائے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!