کراچی: مویشی منڈی کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی پولیس موبائل کو ٹکر

Webdesk
|
27 May 2025
کراچی میں ناردرن بائی پاس مویشی منڈی کے قریب تیزرفتارڈمپر مدد گار 15 پولیس کی موبائل کوٹکرماردی جس کے باعث پولیس موبائل قلابازیاں کھاتے ہوئے گڑھے میں جا گری، حادثے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا تاہم اہلکار معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔
رپورٹ کے مطابق سرجانی ٹاون تھانے کے علاقے ناردرن بائی پاس مسعود چوک مویشی منڈی کے قریب تیزرفتار ڈمپررجسٹریشن نمبر ٹی اے این 591 نے مدد گار 15 پولیس کی موبائل کوٹکرماردی جس کے باعث پولیس موبائل قلابازیاں کھاتے ہوئے گڑھے میں جا گری۔
حادثے میں پولیس موبائل کوشدید نقصان پہنچا تاہم پولیس موبائل میں سوار پولیس اہلکارمعجزانہ طورپرمحفوظ رہے۔
ایس ایچ او سرجان ٹاوم محمد علی شاہ نے بتایا کہ تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے ناردرن بائی پاس پر روڈ سے دور کھڑی موبائل کو ٹکرماردی جس کے باعث پولیس موبائل 2 سے 3 قلابازیاں کھاتے ہوئے گڑھے میں جا گری۔
پولیس اہلکار محفوظ رہے لیکن پولیس موبائل کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا۔انھوں نے مزید بتایا کہ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور موقع پرسے فرارہوگیا، پولیس نے ڈمپرکوتحویل میں لیکراس کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی۔
Comments
0 comment