کراچی، سافٹ ویئر انجینئر نے تنخواہ نہ دینے پر چیف ایگزیکٹیو کو قتل کردیا

کراچی، سافٹ ویئر انجینئر نے تنخواہ نہ دینے پر چیف ایگزیکٹیو کو قتل کردیا

ملزم نے کمرے میں داخل ہوکر چھریوں کے وار سے قتل کیا
کراچی، سافٹ ویئر انجینئر نے تنخواہ نہ دینے پر چیف ایگزیکٹیو کو قتل کردیا

ویب ڈیسک

|

9 Jul 2024

شہر قائد کے علاقے شاہراہ فیصل پر واقع سافٹ ویئر ہاؤس میں انجنیئر نے تنخواہ ادا نہ کرنے پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو چھرویں کے وار سے قتل کردیا۔

واقعہ منگل کی رات پیش آیا جس میں تنخواہ کا مطالبہ کرنے والے 27 سالہ شعیب نے کمرے میں داخل ہوکر ندیم نامی چیف ایگزیکیٹیو آفسیر کو چھریوں کے وار سے قتل کیا۔

ملزم کو دفتر میں موجود افراد نے پکڑ کر ٹیپو سلطان پولیس کے حوالے کیا گیا جس کو آج عدالت نے 7 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا نے تصدیق کی کہ ملزم کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش میں مقتول اور ملزم کے درمیان مالی تنازع کا انکشاف ہوا ہے۔

مقتول ایک غیر ملکی سافٹ ویئر کمپنی کا سی ای او تھا جب کہ ملزم اسی کمپنی میں سافٹ ویئر انجینئر تھا۔ پولیس واقعے کی تفصیلات اور قتل کے محرکات سے پردہ اٹھانے کے لیے مزید تفتیش کر رہی ہے۔

ابتدائی تحقیقات میں ملزم نے بتایا کہ وہ جون کی تنخواہ کا تقاضہ کررہا تھا اور معاشی پریشانیوں کی وجہ سے وہ اپنے جائز پیسوں کا تقاضہ کررہا تھا، تاہم گزشتہ چار روز سے سی ای او ٹال مٹول سے کام لے رہا تھا۔

گزشتہ روز شعیب اپنے ہمراہ گھر سے بیگ میں چھری رکھ کر لایا اور پھر اپنے ہاتھ میں لے کر  کمرے میں داخل ہوا، جیسے ہی سی ای او نے تنخواہ کے معاملے پر ٹال مٹول سے کام لیا تو ملزم نے چھری کے دو وار کیے اور خنجر اُس کے پیٹ میں اتار دیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!