کراچی، سی ویو سے ملنے والی لڑکی کی لاش سے متعلق اہم انکشافات، بھائی گرفتار

کراچی، سی ویو سے ملنے والی لڑکی کی لاش سے متعلق اہم انکشافات، بھائی گرفتار

لڑکے اور لڑکی کا تعلق گوجرانوالہ کے ایک گاؤں سے تھا
کراچی، سی ویو سے ملنے والی لڑکی کی لاش سے متعلق اہم انکشافات، بھائی گرفتار

ویب ڈیسک

|

28 Jul 2025

کراچی کے علاقے سی وی چائنا پورٹ کے قریب سے ملنے والی لڑکے اور لڑکی کی لاشوں سے متعلق سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع سی ویو کے قریب چائنا پورٹ کے سنسان مقام سے لڑکی اور لڑکے کی گولیاں لگیں لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں ضابطے کی کارروائی اور شناخت کیلیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

اسپتال میں فنگر پرنٹ کی مدد سے لڑکی کی شناخت ثنا جبکہ لڑکے کی ساجد مسیح کے ناموں سے ہوئی اور دونوں گوجرانوالہ کے ایک گاؤں کے رہائشی جبکہ آپس میں رشتے دار تھے۔

اس کیس کی تفتیش میں اہم پیشرفت سے متعلق ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے آگاہ کیا اور بتایا کہ مقتولہ کے اغوا کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں گوجرانوالہ میں درج ہے اور ممکنہ طور پر قتل میں کوئی قریبی عزیز ملوث ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گوجرانوالہ میں لڑکی کے خاندان سے رابطہ کیا گیا جبکہ ہماری درخواست پر گوجرانوالہ پولیس نے ثنا کے بھائی وقاص کو حراست میں لے لیا، جس نے اغوا کا مقدمہ درج کروایا اور اُس میں ساجد سمیت دیگر ملزمان کو نامزد کیا تھا۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!