کراچی: واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کو روند دیا

کراچی: واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کو روند دیا

کراچی میں بے قابو ڈمپر اور واٹر ٹینکر شہریوں کے لیے خوف کی علامت بن چکے ہیں
کراچی: واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کو روند دیا

Webdesk

|

19 Nov 2025

کراچی:  نارتھ کراچی کے قریب ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا، متوفی کی فوری شناخت نہیں ہو سکی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں بے قابو ڈمپر اور واٹر ٹینکر شہریوں کے لیے خوف کی علامت بن چکے ہیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے یہ ہیوی وہیکلز سڑکوں پر کھلے عام دندناتے پھرتے ہیں، جس کے سبب شہریوں کی جانیں مسلسل خطرے میں رہتی ہیں۔

نارتھ کراچی کے قریب ایک اور افسوس ناک واقعہ پیش آیا، جہاں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق متوفی کی فوری شناخت نہیں ہو سکی، جبکہ لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد مشتعل ہجوم نے واٹر ٹینکر کو آگ لگانے کی کوشش کی تاہم پولیس بروقت پہنچ کر صورت حال کو قابو میں لے آئی۔ٹینکر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں رواں برس ٹریفک حادثات میں سات سو سے زائد افراد جاں بحق جبکہ دس ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں،حادثات میں سب سے زیادہ نقصان موٹرسائیکل سواروں اور راہگیروں کو ہوا، جنہیں تیز رفتار گاڑیوں اور ہیوی وہیکلز نے کچلا۔

سندھ حکومت کے بار بار نوٹس لینے، اجلاسوں اور حفاظتی اقدامات کے دعوں کے باوجود شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ کم نہ ہو سکا، جبکہ خطرناک گاڑیوں کے خلاف مثر کارروائی نہ ہونے پر شہریوں میں تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!