کراچی، ایک ماہ کے دوران 51 شہری قتل، 1542 موبائل چھین لیے گئے

کراچی، ایک ماہ کے دوران 51 شہری قتل، 1542 موبائل چھین لیے گئے

شہریوں کو بھتہ خوری کے واقعات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
کراچی، ایک ماہ کے دوران 51 شہری قتل، 1542 موبائل چھین لیے گئے

Webdesk

|

7 Oct 2025

کراچی: شہر قائد میں ایک ماہ کے دوران قتل و غارت کی وارداتوں میں 51 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شہر میں گزشتہ ماہ ستمبر بھی شہریوں کے لیے ستم گر ثابت ہوا۔

 ستمبر میں اسٹریٹ کرائمز ، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری و چھینا جھپٹی کے واقعات میں شہری بھاری مالیت کے موبائل فونز ، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سے محروم ہوگئے۔

پولیس کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق شہر میں قتل و غارت گری کی وارداتوں میں 51 شہری موت کے گھاٹ بھی اتار دیئے گئے جبکہ شہریوں کو بھتہ خوری کے واقعات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

گزشتہ ماہ ستمبر میں شہری مجموعی طور پر 199 گاڑیوں اور 3698 موٹر سائیکلوں جبکہ 1542 موبائل فونز سے محروم کر دیئے گئے، اس دوران ملزمان نے 517 موٹر سائیکلوں کو چوری اور 3181 موٹر سائیکلوں کو چوری کرلیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!